ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نےکابل میں افغانستان کے صدر "حامد کرزئی" کے ساتھ ملاقات میں اس ملک کی سیکیورٹی صورت حال منجملہ قومی آشتی منصوبے اور اس ملک کے صدارتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور افغانستان کے سرنوشت ساز انتخابات کے پر امن انعقاد اور عوام کی ان انتخابات میں بھر پور شرکت کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت روحانی نے اسی طرح نوروز کے ایام کے حوالےسے اس ملک کے صدر اور افغان عوام کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ یہ ایام قوموں کی سربلندی اور ان کی ثقافتی اقدار کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے مزید کہا کہ انتہا پسندی ، تشدد اور دھشتگردی علاقائی قوموں کے لئے ایک بڑا مسئلہ بن گئے ہیں اور علاقائی حکومتیں حتمی طور پر باہمی تعاون کے ذریعے اس مسئلہ کے حل کے لئے کوشیشں کریں۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے بھی اس ملاقات علاقائی بحرانوں کے حل میں مدد کے لئے ایران کی کوشیشوں کو سراہا اور کہا کہ علاقائی ممالک باہمی تعاون کے ذریعے انتہا پسندی و دھشتگردی کی بیخ کنی کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
27 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514957
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے افغانستان کی سیکیورٹی کی برقراری اس ملک کی حکومت کے سپرد کیئے جانے اور افغانستان سے غیر ملکی افواج کے فوری انخلاء کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔